فلم 'دی لائن کنگ' کے اسٹیج شو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 23 ستمبر 2014 13:52

فلم 'دی لائن کنگ' کے اسٹیج شو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) اینی میٹڈ فلم 'دی لائن کنگ' کے اسٹیج شو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آمدنی چھ ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

1994 میں بننے والی ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم 'دی لائن کنگ' کا میوزیکل سٹیج دنیا بھر میں کسی بھی طرز کے تفریحی میڈیم میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والا شو بن گیا ہے۔ اس فلم نے تقریبا ایک ارب ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ اس کے سٹیج شو کی اب تک کی آمدنی 6.2 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ جو کہ تاریخی بزنس کرنے والی مہنگی ترین فلموں ٹائی ٹینک، ہیری پاٹر اور اواتار سے بھی زیادہ ہے

متعلقہ عنوان :