روس نے پاکستان کیساتھ درآمدات بڑھانے کیلئے ممکنہ تعاون پر رضامندی ظاہر کردی

منگل 23 ستمبر 2014 13:59

روس نے پاکستان کیساتھ درآمدات بڑھانے کیلئے ممکنہ تعاون پر رضامندی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) روس نے پاکستان کیساتھ درآمدات بڑھانے کیلئے ممکنہ تعاون پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد پاکستانی پھل اور سبزیاں اب روس کے شہر ماسکو میں بھی نظر آئینگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق روسی حکام نے پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد بڑھانے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے حوالے سے بھی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کیلئے رضامند ہیں جس سے نہ صرف برآمدکنندگان کے مسائل حل ہوں گے، بلکہ رشین مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کو ایک بڑا حصہ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان روس کو بڑے پیمانے پر آلو، کینو اور دیگر پھل برآمد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :