معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرے، ایران

منگل 23 ستمبر 2014 14:01

معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) ایران نے کہا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کرنے کیلئے پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرے ۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی مجیدی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کے لئے تہران اسلام آباد کی جانب سے عملی اقدامات کا منتظر ہے، پاکستان اپنی سرحد پر 700کلو میٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر جلد ممکن بنائے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام گیس پائپ لائن معاہدے میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کریں، تاکہ معاہدے کے مطابق منصوبے پر عمل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :