مصباح الحق نے فٹنس میں سب کو پچھاڑ دیا، شاہد آفریدی کو جرمانہ

منگل 23 ستمبر 2014 16:04

مصباح الحق نے فٹنس میں سب کو پچھاڑ دیا، شاہد آفریدی کو جرمانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس بہتر نہ ہونے پر 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ بہترین فٹنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 6 سے 8 ستمبر کے دوران 28 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جن کی رپورٹ کے تحت کپتان مصباح الحق عمر رسیدہ کھلاڑی ہونے کے باوجود سب سے فٹ قرار پائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، بلاول بھٹی ، عمر امین اور شان مسعود نے اچھی فٹنس کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فٹنس بہتر نہ ہونے پر آل راﺅنڈر شاہد آفریدی، عمر اکمل، عبدالرحمان اور رضا حسن پر جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ان کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے سے بھی 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ قومی ٹی 20 کرکٹ میں شامل 3 کھلاڑیوں کے باﺅلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیئے گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں جنید ضیا، ندیم عباس اور نیئر جاوید شامل ہیں، جنید ضیاءسابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیاءکے بیٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :