قومی اسمبلی کے حلقہ 118 میں دھاندلی کے مزید انکشافات

منگل 23 ستمبر 2014 16:33

قومی اسمبلی کے حلقہ 118 میں دھاندلی کے مزید انکشافات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 لاہور میں دھاندلی کے مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نادرا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این اے 118 میں 143 بیگز الیکشن کمیشن کے نہیں ہیں اور یہاں کا ریکارڈ چاول، کھاد بوریوں اور دیگر پرائیویٹ بیگز میں رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 29 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :