عیدالاضحیٰ سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری، چھریاں لے کر چلنے پر پابندی

منگل 23 ستمبر 2014 17:25

عیدالاضحیٰ سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری، چھریاں لے کر چلنے پر پابندی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء)سندھ میں عیدالاضحیٰ پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، اسلحہ، چھری لے کر چلنے پر پابندی اور کھالیں جمع کرنے کیلئے بینرز لگانے، پرچیاں تقسیم، اعلانات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا، عید کے تینوں دن دفعہ 144 کے تحت کھلے عام اسلحہ اور چھری لے کر چلنے پر پابندی ہوگی، کھالیں جمع کرنے کیلئے بینرز لگانے، پرچیاں تقسیم اور لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلئے اجازت نامہ ضروری ہوگا۔ ہر سال کی طرح صوبے میں اس بار بھی عیدالاضحیٰ سے متعلق ضابطہ اخلاق تو جاری کردیا گیا تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اس پر کتنا عمل درآمد ہوگا۔