امید ہے کہ پرائم منسٹر نے امریکا روانگی سے قبل پولیو کا جھوٹا سرٹیفیکٹ بنوالیاہوگا، حلیم عادل شیخ

منگل 23 ستمبر 2014 17:45

امید ہے کہ پرائم منسٹر نے امریکا روانگی سے قبل پولیو کا جھوٹا سرٹیفیکٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عالمی ادراہ صحت کی رپورٹ کے بعد امید ہے کہ پرائم منسٹر نے امریکا روانگی سے قبل پولیو کا جھوٹا سرٹیفیکٹ بنوالیاہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم یونائیٹڈنیشن میں تقریریں کرنے جارہے ہیں انہیں چاہیے تھا کہ وہ پہلے پاکستان میں اپنی کرسی کوسنبھالتے ،پولیو کی بیماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے کیونکہ اس کا شکار بچے بہت مشکل سے نارمل زندگی گزار پاتے ہیں لہذا پارلیمانی ممبران کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دفتروں اور گھروں سے نکلیں اور اس مرض کا سدباب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

WHO کی جانب سے یہ کہنا کہ پاکستان پولیو کیسسز میں دنیا میں پہلے نمبر آگیا ہے اورکراچی کے علاقہ گڑاپ ٹاؤن میں پولیو کا گڑھ بن چکا ہے منتخب نمائندوں خصوصاً حکمرانوں نے کے لیئے ڈوب مرنے کا امکان ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملیرکے جنرل سیکرٹری ریاض پالاری کے ساتھ آئے ہوئے کارکنوں سے ملاقات میں کیا ۔ گڑاپ ٹاؤن کے معززین بھی ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :