سکھر ،عید قربان قریب آتے ہی شہر کی رونقیں بڑھ گئیں، کاروباری و تجارتی مراکز میں پولیس اہلکار غائب ، ٹریفک جام

منگل 23 ستمبر 2014 18:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) عید قربان کے دن قریب آتے ہی شہر کی رونقیں بڑھ گئی، کاروباری و تجارتی مراکز میں پولیس اہلکار غائب ، ٹریفک جام ، تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دن قریب آتے ہی شہر میں خریداروں کا رش بڑھ جانے کے باعث شہر سکھر کی رونقیں تو دوبارہ بحال ہوگئی ہیں مگر تاہم ضلعی انتظامیہ شہر کے کاروباری و تجارتی مراکز سے بے ہنگم ٹریفک کی آمد رفت روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے جس کے باعث جہاں دکاندار وں سمیت خریداری کیلئے آنے والے شدید پریشان میں مبتلا ہیں شہر کے تجارتی مراکز شاہی بازار، کپڑا مارکیٹ ،چوڑی بازار ، غریب آباد و دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلوں، گدھا گاڑیوں اور مویشیوں کی آمد رفت نے ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے مویشی مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ پڑیوں کے بجائے اضافی رقم کی لالچ میں شہر کا رخ کر لیا ہے اور اپنے مویشی لیکر گاہگوں کے انتظار میں شہر میں گھومتے نظر آرہے ہیں ضلعی انتظامیہ شہر میں بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف بیان بازی تک ہی محدود ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ شہر کو موئن جودڑو بننے سے بچائے ۔

متعلقہ عنوان :