عمران سیاسی نابالغ ہیں، دھرنوں پر حکومت نے نہیں بلایاہم خود گئے: آصف علی زرداری

منگل 23 ستمبر 2014 18:32

عمران سیاسی نابالغ ہیں، دھرنوں پر حکومت نے نہیں بلایاہم خود گئے: آصف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دھرنے کے بعد میاں نواز شریف نے نہیں بلایا، ہم خود چل کر گئے کیونکہ جمہوریت کو بچانا ہمارا بھی فرض ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ میں صوبائی حکومت ہے اور سینیٹ میں ابھی بھی ہماری اکثریت موجود ہے، ہماری یہ پوزیشن ہمیں ایک اہمیت دیتی ہے اور کوئی طاقت اس کو مسترد نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران جو کچھ بھی ہوا ہم نے نتائج تسلیم کر لئے ہیں، عمران خان سیاسی نابالغ ہیں جو انتہائی پوزیشن لے لیا کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی انتخابی دھاندلی کی بات کی تھی اور چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اس کا نوٹس بھی لیا تھا مگر انہوں نے وہاں معافی مانگ لی اور کہا میری مراد ریٹرننگ افسران تھے، ملک کی بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا، موجودہ دھرنوں سے حکومت نہیں بلکہ ملک کی معیشت کو خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب جو ہم کر رہے ہیں وہ ہمارا کردار ہے اور ہمارا کردار ہی رہے گا جبکہ میمو گیٹ اسکینڈل پر نواز شریف نے جو کیا وہ ان کا کردار تھا، الطاف حسین کو نیا سیاسی پراڈکٹ لانچ کرنا آتا ہے، ان کا موڈ بدلتا رہتا ہے ہم ان کا موڈ بھی بدل لیں گے۔

متعلقہ عنوان :