خیرپور تھانے پر عدالتی چھاپہ 4 بیگناہ دیہاتی بازیاب ،ریکارضبط ایس ایچ او کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

منگل 23 ستمبر 2014 18:59

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)خیرپور تھانے پر عدالتی چھاپہ 4 بیگناہ دیہاتی بازیاب ،ریکارضبط ایس ایچ او کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانے سی سیکشن کی پولیس پکٹ پیر منگیو میں ریڈ کمشنر فرسٹ سول جج نے دیگر عدالتی عملے کے ہمراہ چھاپہ مار کر بیگناہ گرفتار 4 دیہاتی محمد یاسین پھلپوٹو ، شرف دین پھلپوٹو ، نیاز جاگیرانی ،محمد مٹھل جاگیرانی کو بازیاب کرا کر ایس ایچ او سی سیکشن کو ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بیگناہ گرفتار کے ورثا نے اپنے وکیل کے معرفت سیشن جج کو درخواست دی تھی کہ سی سیکشن پولیس نے بغیر ایف ائی آر کے 4 دیہاتیوں کو گرفتار کر کے ان پر وحشیانہ تشدد کر رہی ہے جس پر سیشن جج نے فرسٹ سول جج کو ریڈ کمشنر مقرر کر کے تھانے پر چھاپے کا حکم دیا اور 4 بیگناہ دیہاتیوں کو بازیاب کرالیا.