امریکا میں ہمت ہے تو زمینی جنگ لڑ کر دکھائے، داعش کا چیلنج،
امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ہتھیار ہم ان ہی کے خلاف استعمال کرتے ہیں، ابو محمد العدنانی کاویڈیوپیغام
منگل 23 ستمبر 2014 19:06
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) شام اور عراق میں برسرپیکار تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام نے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ان میں ہمت اور حوصلہ ہے تو وہ ان کے خلاف زمینی جنگ کرکے دکھائیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے مرکزی ترجمان شیخ ابو محمد العدنانی کا ایک وڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور ان کے سارے حلیف عراق اور شام کی سر زمین پر داعش پر صرف فضائی حملوں ہی کی اہلیت رکھتے ہیں درحقیقت وہ داعش سے زمینی جنگ لڑنے کے قابل ہی نہیں۔
ان کے جنگجو درحقیقت عراق و شام میں امریکی فوجیوں کا استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ انہیں ہم سے جنگ کرنے کے لئے بھیجے گئے فوجیوں کو مردہ، معذور یا ذہنی مریض کی صورت میں قیمت چکانا پڑے گی۔(جاری ہے)
داعش کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اپنے ایجنٹوں کو جتنا اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھیج سکتے ہیں ضرور بھیجیں کیونکہ آخر کار یہ تمام ساز و سامان آخر میں مال غنیمت کے طور پر ان ہی کے ہاتھ آئے گا۔
ہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کی بھیجی گئی بکتر بند گاڑیوں، مشینوں، ہتھیاروں اور دیگر سازو سامان سے ان ہی کے خلاف لڑتے ہیں۔واضح رہے کہ عراق میں ایک ہزار امریکی فوجی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود صدر براک اوباما نے داعش کے خلاف زمینی جنگ لڑنے سے قطعی طور پر انکار کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.