عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاءکو کھانا فراہم کرنے والا باورچی گرفتار

منگل 23 ستمبر 2014 19:25

عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاءکو کھانا فراہم کرنے والا باورچی گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) مارگلہ پولیس اور سول انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاءکو کھانا فراہم کرنے والے باورچی کو 5 مزدوروں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارگلہ پولیس اور سول انظامیہ نے پی اے ٹی کا حقہ پانی بند کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور کھانا فراہم کرنے والے باورچی لعل دین کو 5 مزدوروں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق باورچی لعل دین عوامی تحریک کے آرڈر پر روزانہ کھانے کی 200 دیگیں فراہم کرتا تھا۔