بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر سخت سیکیورٹی انتظامات اور پاپندی سے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

منگل 23 ستمبر 2014 19:47

بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر سخت سیکیورٹی انتظامات اور پاپندی سے ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جانے اور ائر پورٹ پر آنے والے یا جانے والے مسافروں کے ساتھ صرف ایک شخص کو ائیرپورٹ داخلے کی اجازت کے باعث نہ صرف ائرپورٹ استعمال کرنے والے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک اور ایک بین الاقوامی ائرپورٹ کا کوئی اچھا تاثر نہیں پڑ رہا، تفصیلات کے مطابق رواں برس دہشتگردی کے ہونے والے واقعات کے باعث 14جولائی سے وفاقی دارلحکومت کے واحد ہوائی اڈے بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کرتے ہوئے ایک حکم نامے کے تحت ائر پورٹ پر آنے والے یا جانے والے مسافروں کے ساتھ صرف ایک شخص کو ائیرپورٹ داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کے بعد عام شہری جو کہ ندرون ملک یا بیرون ملک سفر کرنے لے لئے اس ائر پورٹ کا استعمال کرتے تھے کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے ، بلخصوص حج پروازوں کے دوران اس حکم نامے کی وجہ سے مسافروں کے مسائل دوگنے ہو گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے وی آئی پیز کو اس حکم نامہ میں رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔باوجودیکہ کہ یہ حکم نامہ ائرپورٹ کی سیکیو رٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے ، اس حکم نامہ کے بیرون غیر ملکی مسافروں ، ملکی و بیرون ملک پاکستان کا انتہائی منفی تاثرقائم ہو رہا ہے۔

جبکہ ائر پورٹ کا استعمال کرنے والے خواتین، بزرگ اور مریض مسافروں جس کے ساتھ زیادہ سامان ہوتا ہے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نزدیکی ممالک سری لنکا، افغانستان اور بھارت کو بھی دہشت گردی اور ایسے ہی خطرات کا سامنا ہے تاہم وہاں اپنے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ، بے عزتی کرنے اور ایسے غیر معقول اقدامات کی بجائے جدید طریقوں اور انٹیلی جنس کے نظام میں بہتری لا کر اپنے ائر پورٹس کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا گیا ہے