پشاور ، ریلوے اسٹیشن کے قریب ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ خاتون اور ایف سی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ،20سے زائدزخمی،45 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکے کے وقت ایف سی کی گاڑی میں بریگیڈیئرخالد بھی موجود تھے
منگل 23 ستمبر 2014 20:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پشاور شیرشاہ سوری روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں خاتون اور ایف سی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے دھماکے سے ایف سی کی ڈبل کیبن گاڑی سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے ۔
منگل کو پشاور کے علاقے شیرشاہ سوری روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب سیبریگیڈئرخالد،ایف سی ہیڈکوارٹرسے قلعہ بالاحصہ جارہے تھے ،مخالف سمیت سے سفیدآلٹوکار سے ذریعے قافلہ کونشانہ بنایاگیا،دھماکہ سے ایک راہ گیر خاتون اور ایف سی اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی ڈبل کیبن گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ایک موٹر سائیکل اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے ایف سی کے قافلے پر حملے کو خودکش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارودی مواد گاڑی میں نصب تھا خودکش حملہ آور ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے متاثرہ علاقے کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ ایک آلٹو سفیدکار میں ہوا جو کہ فوجی قافلے کے انتہائی قریب کھڑی تھی تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں تقریباً 45 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے وقت ایف سی کی گاڑی میں برگیڈیئرخالد بھی موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں معمولی زخم آئے اعجاز خان نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کا ردعمل شروع ہوگیا ہے اور اسی تناظر میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد میں8ایف سی اہلکار اور 10 سویلین شامل ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے سی سی پی او کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں میں ایک عورت اور ایک راہگیر شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.