دھاندلی کے الزامات پر جمعے کو اجلاس طلب،شاہ محمود کے الزامات مسترد کرتے ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن

منگل 23 ستمبر 2014 20:28

دھاندلی کے الزامات پر جمعے کو اجلاس طلب،شاہ محمود کے الزامات مسترد ..

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) عام انتخابات 2013 میں شدید بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس جمعے کے روز طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران ، نادرا، پی سی آئی ایس آر اور پرنٹنگ پریس کارپوریشن کے عہدیدار شریک ہوں گے جو مقناطیسی سیاہی سمیت دیگر الزامات کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ ہم شاہ محمود قریشی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ہماری طرف سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکا گیا تھا، عام انتخابات سے متعلق جلد حقائق نامہ تیار کیا جائے گا جو 29ستمبر کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پیش کریں گے، اس سے قبل بھی 19ستمبر کے اجلاس میں کمیٹی ممبران کو بریفنگ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :