Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو تصدیق کیلئے طلب کئے جانے کے بعد قانونی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ،اگر یہ استعفے اٹھارہ اگست سے منظور کئے جاتے ہیں تو اس صورت میں الیکشن کمیشن کے لئے ایک بحران کھڑا ہوسکتا ہے ،قانونی ماہرین

منگل 23 ستمبر 2014 21:27

سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو تصدیق کیلئے طلب کئے جانے کے بعد قانونی حلقوں میں یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ یہ استعفے کس تاریخ سے منظور کئے جائینگے اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ استعفے اٹھارہ اگست سے منظور کئے جاتے ہیں جب یہ جمع کرائے گئے تھے تو اس صورت میں الیکشن کمیشن کے لئے ایک بحران کھڑا ہوسکتا ہے کیونکہ قانون کے مطابق استعفوں کی منظوری کے ساٹھ روز کے اندر ضمنی انتخابات کرانا ضروری ہوتا ہے اگر یہ استعفے اٹھارہ اگست سے منظور کئے جاتے ہیں تو پہلے ہی تقریباً ساٹھ روز گزر چکے ہونگے اس صورت میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سپیکر کو تجویز دی گئی ہے کہ اگر استعفے منظور کرنا ہوں تو انہیں اٹھارہ اگست سے نہیں بلکہ منظوری کے نوٹیفکیشن کے روز ہی سے منظور کیاجائے اس طرح الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے ساٹھ روز کا وقت مل جائے گا تاہم اس حوالے سے صورتحال کے بارے میں آنے والے وقت میں ہی پتہ چل سکے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات