سعودی عرب کا4 8واں قومی دن، دارالحکومت ریاض میں پرچموں کی بہار

مملکت کے مضبوط مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، شہزادہ سلمان بن ،عبدالعزیزکا تقریب سے خطاب

منگل 23 ستمبر 2014 22:29

سعودی عرب کا4 8واں قومی دن، دارالحکومت ریاض میں پرچموں کی بہار

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سعودی عرب کی 84 ویں قومی دن کے موقع پر کلمہ طیبہ سے مزین سبز پرچموں سے سجایا گیا۔ ہرطرف سبز پرچم پر سفید رنگ سے تحریر کردہ کلمے کی وجہ ہر طرف سفید اور سبز رنگ کی بہار تھی۔ سعودی قیادت نے اس یوم تاسیس کو یوم فخر قرار دیا ۔سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ تاسیس کا 84 واں سال اس حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آج ہمارا ملک قابل رشک ترقی کر چکا ہے،واضح رہے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ ہم انتشار زدہ ملک میں نہیں بلکہ ایک مستحکم ملک میں رہتے ہیں، ہم اپنے ملک کے مضبوط مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، اپنے ارد گرد موجود معاشی پریشانیوں کے باوجود ایک خوشحال ملک کے طور موجود ہیں،سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہمارا جذبہ سچا ہے اس لیے ہم نے ہمیشہ سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت کو آگے بڑھایا ہے، ہمارا عزم یہ ہے کہ ہم ان قوتوں کی سرپرستی کریں جو اسلام کا درست امیج پیش کرتی ہیں،دریں اثناء سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم ملک کی شان و شوکت کا تحفظ کریں گے، آج ملک کے ہر شعبہ زندگی میں غیر معمولی ترقی کا دور دورہ ہے،وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے کہا کہ آج سعودی عرب میں جامع ترقی کا رحجان ہے، نوجوانوں کی ترقی پر بطور خاص توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا "نوجوان ہمارے ستون کی طرح اہم ہیں

متعلقہ عنوان :