میکا اورشان کی جوڑی دھوم مچانے آگئی

بدھ 24 ستمبر 2014 11:46

میکا اورشان کی جوڑی دھوم مچانے آگئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) میکا اور شان کی جوڑی دھوم مچانے آگئی، کامیڈی سے بھرپور فلم”بلوندر سنگھ فیمس ہوگیا“ نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد میکا سنگھ اور شان نے اداکاری میں بھی اپنے پاؤں جمانے شروع کردیئے ہیں،ان کی نئی فلم” بلوندر سنگھ فیسمس ہوگیا“دھوم مچانے آ گئی ہے،فلم کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے،جو اپنی ڈریم گرل کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں اور لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہیں،کہیں انہیں عزت ملتی تو کہیں ذلت کا سامنا بھی ان کا مقدر ہوتا ہے،میکا اور شان کی جوڑی باکس آفس پر کیا دھوم مچاتی ہے، اس کا اندازہ فلم دیکھنے کے بعد ہو گا-