ریکھا فلم سپر نانی میں مدھو بالا کا گیٹ اپ بھی اپنائیں گی

بدھ 24 ستمبر 2014 11:51

ریکھا فلم سپر نانی میں مدھو بالا کا گیٹ اپ بھی اپنائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) بالی وڈ کی اداکارہ ریکھا فلم سپر نانی میں مدھو بالا جیسا ڈریس پہنے گی ، جو اس نے فلم مغل اعظم میں شہنشاہ اکبر کے سامنے ، ”پیار کیا تو ڈرنا کیا“ گاتے ہوئے زیب تن کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا یہ لباس پہن کر مختلف گانوں کے ساتھ رقص کرے گی۔ وہ مدھوبالا اور وحیدہ رحمان جیسی کلاسیک فنکاروں کی مشہور فلموں کے گانوں کو گائے گی۔

(جاری ہے)

پہلے ریکھا نے ایسا گانا کرنے سے انکار کر دیا تھا ، تا ہم فلم کے یونٹ اور ہدایتکار اندر کمار وغیرہ نے اس کو قائل کر کے منا لیا۔ سپر نانی عورت کو با اختیار بنانے سے متعلق فلم ہے ، جس میں ریکھاایک طرف امیتابھ بچن کے ڈائیلاگ بولتی دکھائی دے گی ، اور دوسری طرف وہ پرانی اداکاراوں کی معروف فلموں کے گانے بھی گائے گی۔ فلم میں ریکھا کے علاوہ انوپم کھیر ، شرما جوشی ، اور رندھیر کپور وغیرہ شامل ہیں، اور فلم چوبیس اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :