لاہور ڈاکٹروں کی عدم توجہ،دوران علاج حاملہ خاتون اوربچہ جاں بحق ہوگیا

بدھ 24 ستمبر 2014 12:49

لاہور ڈاکٹروں کی عدم توجہ،دوران علاج حاملہ خاتون اوربچہ جاں بحق ہوگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) لاہور کے ایچی سن ہسپتال میں دوران علاج حاملہ خاتون اوربچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے غفلت برتنے پر ایچی سن ہسپتال میں دوران علاج حاملہ خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

شوہر سرور نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حاملہ بیوی ریحانہ کو منگل کے روز داخل کرایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی عدم توجہ کے باعث ریحانہ اوراس کے پیٹ میں موجود بچہ دم توڑ گیا۔جس پر ورثاء نے ریحانہ کی لاش کو ہسپتال کے باہر رکھ کر ڈاکٹروں کیخلاف احتجاج کیا جس پر ہسپتال کا عملہ غائب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انصاف کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :