فواد خان کی بھارتی فلم ” خوبصورت “ نے 4روز میں پاکستان میں ساڑے تین کروڑ کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 24 ستمبر 2014 12:59

فواد خان کی بھارتی فلم ” خوبصورت “ نے 4روز میں پاکستان میں ساڑے تین ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) پاکستانی ٹی وی سٹار فواد خان کی بالی وڈ میں بننے والی فلم ” خوبصورت “ نے پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کے پہلے چار روز کے دوران ساڑے تین کروڑ کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فواد خان اور بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ” خوبصورت “ کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے ۔ اس فلم نے پاکستان سینما گھروں میں پہلے چار روز میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ فلم کی کامیابی کے بعد فواد خان کو مزید بھارتی فلموں میں کاسٹ کرنے کی آفریں ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :