ڈرامہ سوپ ” میں برائے فروخت ہوں “ میں میرا کردار پرستاروں کو ضرور پسند آئیگا ‘ کرن تعبیر

بدھ 24 ستمبر 2014 13:04

ڈرامہ سوپ ” میں برائے فروخت ہوں “ میں میرا کردار پرستاروں کو ضرور پسند ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) اداکارہ کرن تعبیر نے کہا ہے کہ ڈرامہ سوپ ” میں برائے فروخت ہوں “ میں زندگی کا بہترین کردار ادا کر رہی ہیں جو یقینا میرے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ڈراموں میں اداکاری کی ہے مگر ڈرامہ سوپ ” میں برائے فروخت ہوں “ میں رائٹر محمد آصف نے میرے لیے چیلنج والا کردار لکھا تھا جس کو میں نے قبول کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامہ سوپ میں میرے ساتھ اداکارہ سونیا سجاد ، فرح شاہ ، ایمان گیلانی ، ہمایوں اشرف ، شہزاد رضا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے ڈرائریکٹر عارف خان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :