سندھ ترقی پسند پارٹی سانگھڑ کی جانب سے اللہ بخش جونیجو اور حسن سموں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ وعلامتی بھوک ہڑتال

بدھ 24 ستمبر 2014 13:16

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) سندھ ترقی پسند پارٹی سانگھڑ کی جانب سے اللہ بخش جونیجو اور حسن سموں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ وعلامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالجبار جونیجو‘ علی ڈنو خاصخیلی‘ سلیمان بردی‘ احسان علی شر‘ شبیر رند‘ سرور وسطرو‘ ناظم تالپر ودیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لاقانونیت کی انتہا اور چوروں‘ ڈاکوؤں‘ قاتلوں کا راج ہے‘ دن دھاڑے سرعام لوگ قتل ہورہے ہیں‘ حکومت وپولیس خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما حسن سموں کو ٹھٹھہ میں قتل کیا گیا ہے جبکہ سانگھڑ شہر میں ضلعی رہنما کے ماموں اللہ بخش جونیجو کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن کے قاتل تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں قتل‘ اغواء‘ ڈکیتیاں‘ لوٹ مار کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے‘ لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں‘ ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے۔ ایس ٹی پی مسلسل چند مہینوں سے بدامنی کے خلاف احتجاج کررہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے حسن سموں اور اللہ بخش جونیجو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :