اس سال حج اکبرہوگا، وقوف عرفہ 3 اکتوبر کو ہونے کا امکان
بدھ 24 ستمبر 2014 13:45
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) مناسک حج جمعرات 2 اکتوبر سے شروع ہونے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ 3اکتو بر کو ہونے کا امکان ہے چنانچہ اس سال حج اکبر ہوسکتا ہے۔جب کہ کہ سعودی وزارت حج کے مطابق اب تک 9 لاکھ عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق رواں سال13لاکھ سے زائد عازمین کی آمدمتوقع ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں مقیم تمام مسلمانوں کو 24ستمبر 2014بروز بدھ بمطابق 29ذیقعد کو سعودی عرب میں اسلامی سال کے آخری مہینے ذوالحج کاچاند دیکھنے کا کہا ہے۔
دوربین یا خالی آنکھ سے چاند دیکھنے والے قریبی عدالت کو اطلاع دیں اور اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ نیکی اور سیدھے راستے پر تعاون کیلیے ذوالحج کا چاند دیکھیں۔(جاری ہے)
ادھر سعودی وزارت حج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے ابھی تک 9 لاکھ کے قریب عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جب کہ 13لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب آئیں گے۔
ولی عہد شہزادہ سلمان کی زیرصدارت منعقدہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں حاجیوں کی سہولت اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس سمیت 70 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار حاجیوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا سعودی حکومت نے حج کے موقع پر مسجد الحرام اور دیگر مقامات مقدسہ پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے۔ اجازت ناموں کی خلاف ورزی پراب تک 27ہزار 946 غیر ملکیوں کوگرفتارکیاجا چکاہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اسلامی اسکالروں سے کہاہے کہ وہ اسلام کی آفاقی تعلیمات کے صحیح تشخص سے دنیاکوآگاہ کرنے کے لیے موثرانداز میں کام کریں۔ اب وقت آگیاکہ دنیا کواسلام، قرآن اور سنت رسول کے حقیقت پسندانہ تشخص سے آگاہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.