فلم دختر کی پذیرائی میں اضافہ ، کراچی میں ہر شو ہاؤس فل

بدھ 24 ستمبر 2014 13:50

فلم دختر کی پذیرائی میں اضافہ ، کراچی میں ہر شو ہاؤس فل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) فلم دختر کی پذیرائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ، کراچی کے سینما گھروں کا ہر شو ہاؤس فل ہے پاکستان کی خوبصورت علاقوں کی سیر کرواتی فلم دختر کی نمائش زور وشور سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ہنزہ گلگت اسکردہ شاہراہ قرارقرم اور کلر کہار جیسی پاکستان کی حسین وادیوں کا پس منظر لئے فلم دختر کی سینما ٹو گرافی دیکھنے والوں کی خاص دلچسپی اورتوجہ کا مرکز بن رہی ہے بچیوں کی کم عمر میں شادی کے مسئلے کو بڑے سکرین پر موثر انداز میں اجاگر کرنے والوں میں دس سالہ زینب کا کردار نبھاتی صالحہ عارف سرفہرست ہیں جن کی اداکاری فلم بینوں کی بھرپور داد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے آسکرز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیار ہے اس فلم کی نمائش کا سلسلہ اٹھارہ ستمبر سے ملک کے کئی بڑے شہروں سمیت کراچی میں بھی جاری ہے

متعلقہ عنوان :