رابی پیرزادہ نے گلوکاری سے زیادہ بزنس پر توجہ دینا شروع کردی

بدھ 24 ستمبر 2014 13:51

رابی پیرزادہ نے گلوکاری سے زیادہ بزنس پر توجہ دینا شروع کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے بیوٹی سیلون کے ساتھ ساتھ بوتیک پر بھی توجہ مرکوز کرلی ۔ گلوکارہ ان دنوں شوبز سے زیادہ بزنس پر توجہ دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ فیشن کی دنیا بہت آگے بڑھ چلی ہے اب لوگ نئے سے نئے فیشن کی چیزوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں اور میں ہر لحاظ سے اپنے بوتیک کو نئے فیشن کے تحت چلانا چاہتی ہوں