مودی نواز شریف کو نیویارک میں ناشتے کی دعوت پر بلائیں ، بھیم سنگھ

بدھ 24 ستمبر 2014 15:42

مودی نواز شریف کو نیویارک میں ناشتے کی دعوت پر بلائیں ، بھیم سنگھ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ اورقومی یکجہتی کونسل کے رکن پروفیسر بھیم سنگھ نے بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کو مشورہ دیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے نیویارک کے دورہ کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کو ناشتہ کی دعوت دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندرا مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے نام تحریر کردہ خط میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے چھبیس جون 2014ء کو دہلی میں منعقدہ ان کی حلف برداری کی تقریب میں ان کی دعوت پر شریک ہوکر فراخدلی کا مظاہرہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں کوئی جنگ نہیں چاہتا انہوں نے کہا کہ ہمیں لندن اور نیویارک میں بیٹھے جنگ کے طرفدار لوگوں کو ہمارے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

متعلقہ عنوان :