ملک میں فرقہ واریت کے اصل ذمہ دار اور ملک دشمنوں کو بے نقاب کریں گے، سکندر شاہ
بدھ 24 ستمبر 2014 16:19
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ملک میں جاری شیعہ سنی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اس سال سارے شیعہ یکم محرم الحرام پر مدح عمر کے جلوس نکالیں جبکہ سارے سنی 10محرم کو مدح حسین کے جلوس نکالیں اس سے کشیدگی کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے جو ایسا نہ کرے سمجھ لیں وہی ملک میں فرقہ واریت کا اصل ذمہ دار ہے ملک دشمنوں کو بے نقاب کریں گے سانحہ تعلیم القرآن کے بعد سے راولپنڈی ،اسلام آباد میں دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اہلسنت علماء و کارکنان کو تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے گزشتہ سال 10محرم سانحہ راجا بازار سے لے کر اب تک پنڈی میں جتنی بھی ٹارگٹ کلنگ کی کاروائی ہوئی ہیں ان سب میں ایک ہی گروہ ملوث ہے نشاندہی کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے عوام اہلسنت کے جذبات مشتعل ہورہے ہیں حکومت قاتل گروہ پر ہاتھ ڈالے اگر احتجاجی دھرنے جاری رہے تو اس سال محرم الحرام میں خمینی انقلاب کی کوشش کی جاسکتی ہے عوام اہلسنت کو بیدار رہنا ہوگا سستی اور غفلت کی تو ایرانی طرز کا انقلاب ہم پر مسلط ہو جائے گا بیداری اہلسنت مہم جاری رہے گی پشاور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ٹیکنو کریٹ کی حکومت کے فارمولے سے اتفاق نہیں سازشی عناصر باز آجائیں بجلی کے اضافی بل بھیجنے والے حکومت کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں اضافی بل فوری طور پر واپس لئے جائیں پرویز مشرف کی حمایت میں کئی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں بظاہر نام حکومت کی مخالفت کا لیا جارہا ہے لیکن حقیقت میں یہ لوگ مشرف کے حمایتی ہیں مشرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کاذمہ دار ہے شفاف انکوائری ہو تو اسلام آباد دھرنوں کا اصل ماسٹر مائینڈ بھی پرویز مشرف ہے اس لئے مشرف کو کسی قسم کی رعائیت نہ دی جائے پوری قوم یکسوئی کے ساتھ دھرنوں کی مخالف ہے پاکستان مخالف قوتیں دھرنے سے مایوس ہوچکی ہیں اب نئی سازشوں بالخصوص دہشت گردی کا بازار مزید گرم ہوسکتا ہے حکومت کو مزید چوکنا رہنا ہوگا اس موقع پر حاجی کریم بخش بلوچ ، کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا عمران فتح ، حاجی ذیشان قائم خانی، مولانا اصغر تھیبو ، سید ابراہیم شاہ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور تاج محمد بروہی بھی موجود تھے ۔
مزید قومی خبریں
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.