Live Updates

پی ٹی آئی کا شو کاز میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے :جاوید ہاشمی

بدھ 24 ستمبر 2014 16:22

پی ٹی آئی کا شو کاز میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے :جاوید ہاشمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شو کاز نوٹس مل گیا ہے، یہ شوکازنوٹس میرے لیے کسی اعزازسے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوٹس جہانگیرترین کی جانب سے مجھے موصول ہواہے، جہانگیرترین کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہے ، شوکازنوٹس میں میرے خلاف کوئی خاص الزام نہیں لگایاگیا، میں چاہتاتو5سال تک آرام سے اسمبلی میں بیٹھ سکتاتھا۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ جوچاہے میری خدمت گالیوں سے بھی کرسکتاہے،یہ گالیوں کاموقع بھی میں نے ہی تمہیں جمہوریت کی وجہ سے دلوایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات