پشاورخودکش حملےکی رپورٹ تیار،ہدف ڈپٹی آئی جی ایف سی تھے

بدھ 24 ستمبر 2014 16:40

پشاورخودکش حملےکی رپورٹ تیار،ہدف ڈپٹی آئی جی ایف سی تھے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء) پشاور میں گزشتہ روز ایف سی قافلے پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، حملہ آور کا ہدف ڈپٹی آئی جی فرينٹئير کور کی گاڑی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کررہی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آلٹو گاڑی ميں سوار خودکش حملہ آور جيل روڈ کی جانب سے آیا تھا۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ کمپیوٹرائزڈ تھی، خون کے نمونے ڈی این اے ٹسٹ کیلئے جب کہ تباہ شدہ گاڑیوں کے پرزے فرانزک رپورٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن میں اب تک بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :