مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی میجر نے خود کشی کرلی ،میجر کی لاش واش روم میں لٹکی ہوئی پائی گئی،متعلقہ افسروں نے تحقیقات شروع کردیں

بدھ 24 ستمبر 2014 19:26

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی میجر نے خود کشی کرلی ،میجر کی لاش واش ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے ضلع جموں میں خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیاکے مطابق 29 سالہ میجر ڈاکٹر برمن بھاگلہ نے اکھنور کے علاقے پلن والہ میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔

(جاری ہے)

میجر کی لاش واش روم میں لٹکی ہوئی پائی گئی جس کے بعد متعلقہ افسروں اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ 2007ء کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدد بڑھ کر 325 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :