پرویز خٹک کی سربراہی میں اجلاس ، پشاور میں میٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 24 ستمبر 2014 21:38

پرویز خٹک کی سربراہی میں اجلاس ، پشاور میں میٹروبس سروس شروع کرنے کا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی دارلحکومت میں میٹروبس سروس کے لئے ٹریک بچھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، یہ منصوبہ 14ارب روپے میں مکمل ہو گاجبکہ اس منصوبے میں ریلوے ٹریک کے متوازی ٹریک بچھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو ٹریک حیات آباد کے علاقے میں بنے گا، خیبر پختونخواہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس منصوبے کی مکمل منظوری کے بعد اس پر کام کے لئے بین الاقوامی اشتہار دیا جائے گا جبکہ ہر قسم کی شفافیت کوبھی برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :