گوجرانوالہ ،غیر قانونی بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی دوغیرقانونی فیکٹریاں پکڑی گئیں، چارملزم گرفتار ،

دونوں کمپنیاں بغیر لائسنس کے بلٹ پروف گاڑیاں بنا رہی تھیں،بلٹ پروف شیشے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ،ایف آئی اے حکام

بدھ 24 ستمبر 2014 22:08

گوجرانوالہ ،غیر قانونی بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی دوغیرقانونی فیکٹریاں ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی 2 غیر قانونی فیکٹریاں پکڑ لیں اور 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں کسی لائسنس اور اجازت کے بغیر بلٹ پروف گاڑیاں بننے لگی ہیں اور اب تک 70 سے زائد گاڑیاں بلٹ پروف بنائی جا چکی ہیں ۔ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی 2 فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے بلٹ پروف شیشے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے کے نمائندے پرویز شاہد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں کمپنیاں بغیر لائسنس کے بلٹ پروف گاڑیاں بنا رہی تھیں