سکھر ،نویں کلاس کی طالبہ نے چھٹی کلاس کی طالبہ کو دھکا دیدیا ، طالبہ کا ہاتھ ٹوٹ گیا ،

والدین پرنسپل کی جانب سے نوٹس نہ لینے اور ہٹ دھرمی کے خلاف پریس کلب پہنچ گئے

بدھ 24 ستمبر 2014 22:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) اسکول میں نویں کلاس کی طلبہ نے چھٹی کلاس کی طلبہ کو دھکا دے دیا ، طلبہ کا ہاتھ ٹوٹ گیا ،والدین پرنسپل کی جانب سے نوٹس نہ لینے اور ہٹ دھرمی کے خلاف سکھر پریس کلب پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق نیو پنڈ کے علاقے میں قائم سرکاری اسکول گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں نویں کلاس کی طلبہ نے چھٹی کلاس کی طلبہ عزیراں ولد اسلم پرویز سے معمولی بات کے جھگڑے پر دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں عزیراں کو ہاتھ ٹو ٹ گیا اور جسم پر چوٹیں آئیں عزیراں کیساتھ ہونی والی زیادتی اور ہیڈ مسٹریس کی جانب سے واقعہ کا نوٹس نہ لینے پر والدین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بچی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے اسکول انتظامیہ اور واقعہ میں ملوث نویں کلاس کی طلبہ کے خلاف کاروائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔