Live Updates

چین نے دھرنوں کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے، شہباز شریف

بدھ 24 ستمبر 2014 23:10

چین نے دھرنوں کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے صوبے شین ڈونگ کے صنعتی شہر یانٹائی کے ساتھ معاہدوں کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سامنے یہ انکشاف کیا کہ انہیں آج ہی چین سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے اور چین کی جانب سے بھی دھرنوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے اور کہا گیا ہے کہ ای میل میں چین کے تعاون سے جاری منصوبے دھرنوں کے باعث سست روی کا شکار ہو رہے ہیں-یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ہمارا عظیم دوست ملک چین جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور ساتھ دے رہاہے اس کی جانب سے بھی موجودہ صورتحال پراس طرح کی تشویش کا اظہار کیا گیاہے -وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چین کی جانب سے انہیں موصول ہونے والی ای میل میں جس تشویش کا اظہار کیا گیاہے میں سوچ رہاہوں کہ اس ای میل کو اخبار میں شائع کروں تاکہ پوری قو م جان سکے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک اور18کروڑ عوام کو کتنا نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے -چین کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل اور دھرنوں کے باعث معیشت او ربجلی کے منصوبوں کو پہنچنے والے نا قابل تلافی نقصان کا تذکرہ کرتے وقت شہبازشریف کے لہجے میں دکھ اور درد کے تاثرات نمایاں تھے-انہوں نے دھرنا دینے والوں کے باعث ملک و قوم کو پہنچنے والے نا قابل تلافی نقصان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا اورکہاکہ دھرنا دینے والے 18کروڑ عوام کی قسمت سے مت کھلیں اور قوم پر رحم کریں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :