گلوکارہ سائرہ ارشد کو لائنزکلب انٹر نیشنل کی جانب سے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2014 12:37

گلوکارہ سائرہ ارشد کو لائنزکلب انٹر نیشنل کی جانب سے بہترین گلوکارہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء ) گلوکارہ سائرہ ارشد کو لائنزکلب انٹر نیشنل کی جانب سے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں گلوکارہ سائرہ ارشد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لائنز کلب انٹر نیشنل نے بیسٹ گلوکارہ کا ایوارڈ دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائرہ ارشدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرا نہیں 20کرڑوں پاکستانیوں کا ایوارڈ ہے اور اب میں نے لائنز کلب انٹر نیشنل کی ممبر شپ بھی قبول کرلی ہے جس کے تحت غریبوں کی مدد کیلئے شو زبھی کرے گی ۔