نواز، شہباز کیخلاف مقدمے کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:56

نواز، شہباز کیخلاف مقدمے کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) شریف برادران اور وفاقی وزراء کیخلاف پی اے ٹی کی درخواست پر ایف آئی آر پر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی، چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، 4 وفاقی وزراء سمیت 11 افراد کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم میں ایس پی محمد الیاس، ڈی ایس پی بشیر نون، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلیجنس، انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔