Live Updates

خیبرپختونخوا کے پانچ اراکین جعلی ڈگریوں کے باعث نا اہل ہو چکے،دو کا تعلق تحریک انصاف ،ایک کا آل پاکستان مسلم لیگ جبکہ ایک کا تعلق مسلم لیگ(ن)سے ہے

جمعرات 25 ستمبر 2014 21:05

خیبرپختونخوا کے پانچ اراکین جعلی ڈگریوں کے باعث نا اہل ہو چکے،دو کا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے پانچ ا راکین جعلی ڈگریوں کے باعث نا اہل ہو چکے ہیں جن میں دو کا تعلق تحریک انصاف ،ایک کا تعلق آل پاکستان مسلم لیگ جبکہ ایک کا تعلق مسلم لیگ(ن)سے ہے جن میں سے دو صوبائی وزراء بھی تھے جعلی ڈگریوں کے الزامات میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر یوسف ایوب ،اکرام اللہ گنڈا پور کے علاوہ مسلم لیگ(ن)کے قیموس خان ،جاوید اکبر خان شامل ہیں یوسف ایوب بھی جعلی ڈگری کا شکار بنے جس کے بعد قیموس خان بھی جعلی ڈگری کی وجہ سے رکنیت کھو بیٹھے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری جاوید اکبر بھی جعلی ڈگری کے باعث رکن صوبائی اسمبلی کا عہدہ کھوبیٹھے ۔

(جاری ہے)

اسرار اللہ گنڈا پور بھی جعلی ڈگری کے باعث اسمبلی کی رکنیت ختم ہو گئی جبکہ موجودہ صوبائی اسمبلی میں پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے واحد رکن غلام محمد کے حلقے پر جب سپریم کورٹ نے سات پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابی عمل کے احکامات جاری کئے تو وہ بھی اپنی نشست سے محروم ہو گئے موجودہ صوبائی اسمبلی میں چار اوربھی ایسے اراکین شامل ہیں جن کے انتخابی عذر داریوں کے کیس زیر سماعت ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات