کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان خودکش حملے میں محفوظ، 3 افراد جاں بحق

جمعرات 25 ستمبر 2014 21:21

کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان خودکش حملے میں محفوظ، 3 افراد جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) کراچی میں ایس ایس پی فاروق اعوان کے اسکواڈ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایس ایس پی فاروق اعوان محفوظ رہ رہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان کے اسکواڈ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی فارق اعوان حملے میں محفوظ رہے اور ان کے ہاتھ پر معمولی فریکچر آیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ امدادی ٹیموں کے ذریعے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :