Live Updates

زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے بل جمع کرا دیئے گئے

جمعرات 25 ستمبر 2014 21:44

زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے بل جمع کرا دیئے گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے بل 29 اگست کو جمع کرا دیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر لگے تینوں میڑوں کے ادا شدہ بلوں کی کاپیاں حاصل کر لیں ہیں۔ تینوں بل 29 اگست کو جمع کرائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اگست کے تین بل جرمانے کے ساتھ 39 ہزار 648 روپے جمع کرائے گئے۔ لیسکو ریکارڈ میں بل ایسے بنک میں جمع کرائے گئے جس کو مدغم ہوئے 5 سال ہو گئے۔ بل جمع ہونے کے بعد عمران خان 60 روزہ نادہندگان کی فہرست سے نکل گئے۔ لیسکو حکام کے مطابق اگست کے بل جمع نہ کرائے جاتے تو آج بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جاتا۔ واضح رہے عمران خان نے 18 اگست کو سول نافرمانی کا اعلان کرتے ہوئے بل جمع نہ کرانے کی اپیل کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :