Live Updates

تحریک انصاف کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے کی خوشی میں ہفتہ کو مزار قائد پر دیے روشن کرے گی

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:59

تحریک انصاف کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے کی خوشی میں ہفتہ کو مزار قائد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل نے کہا ہے کہ کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے کی خوشی میں کل (ہفتہ) کو مزار قائد پر دیے روشن کیے جائیں گے ۔جمعرات کو انصاف ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کے جلسے میں شرکت کرکے اس بات کا واضح اشارہ دے دیا ہے کہ کراچی میں تبدیلی کی کرن اب تحریک انصاف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے عمران خان پر تنقید کی سخت مذمت کی اور کہا کہ سندھ کے جاگیردار اور لٹیرے بھٹو کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں اور سندھ حکومت کراچی میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قاتل کی گرفتاری اچھا اقدام ہے لیکن یہ واضح کیا جائے کہ ملزم کا تعلق کس جماعت سے ہے اور کس کے کہنے پر اور کیوں ان کا قتل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے کراچی سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات