داعش کیخلاف امریکی اتحاد میں شامل سعودی پائلٹوں کو دھمکیاں،مذکورہ سعودی پائلٹ داعش کو مطلوب ہیں اور جلد ان کا سر بھی قلم کردیا جائے گا،داعش کا ٹوئیٹرپرپیغام

جمعرات 25 ستمبر 2014 23:07

داعش کیخلاف امریکی اتحاد میں شامل سعودی پائلٹوں کو دھمکیاں،مذکورہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) شام میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لینے والے سعودی پائلٹوں کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے آٹھ ہوا بازوں کی تصاویر شائع کی گئیں ہیں، جنہوں نے عرب ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیے گئے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

ان پائلٹوں میں سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کا ایک بیٹا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ تمام پائلٹ سبز رنگ کے فلائٹ سوٹ میں ملبوس ایک دوسرے کے گرد ہاتھوں کا گھیرا تنگ کیے کھڑے ہیں اور ان میں سے کچھ مسکرا رہے ہیں۔ داعش کے خلاف عرب ممالک اور امریکا کے مشترکہ آپریشن میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کے متعدد عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد ان کی جانب سے آپریشن میں حصہ لینے والے سعودی پائلٹوں کو انٹرنیٹ پر دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سعودی پائلٹ داعش کو مطلوب ہیں اور جلد ان کا سر بھی قلم کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :