کسی بھی ایونٹ میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوتا ہے، ثناء میر

جمعہ 26 ستمبر 2014 11:33

کسی بھی ایونٹ میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوتا ہے، ثناء میر

انچیون( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) پاکستانی خواتین کر کٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ کسی بھی ایونٹ میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوتا ہے، ہر میچ میں کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے ،فائنل اہم مقابلہ ہوتا ہے مگر ہم کوئی دباؤ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فائنل مشکل ہوگا ، وکٹ بہت سلو ہے جس پر بیٹنگ اور بولنگ میں دشواری کا سامنا ہے، چین کے خلاف سیمی فائنل میں ہماری حکمت عملی کام یاب رہی، بولنگ لائن نے اپنا کردا ر بہتر انداز میں ادا کیا جوہمارے لئے خوش آئند ہے۔