ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی آٹھویں قوت بنایا جس سے پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے امریکہ ‘ برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:53

ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی آٹھویں ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) ملک دشمن قوتیں پاکستان کو نیست و نعبود کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں ہم نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی آٹھویں قوت بنایا جس سے پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے امریکہ برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ان خیالات کا اظہار معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے جو کام ہم نے انجام دیا وہ نہایت ہی مشکل ترین کام ہے لیکن اگر اس پر مکمل مہارت حاصل کرلی جائے تو یہ بہت آسان کام ہے مجھے اس کام کا عملی تجربہ تھا اور اسی وجہ سے ہم نے ایک دشوار طریقہ کار استعمال کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں توقعات کیخلاف اور دشمنوں کی خواہشوں کے بر خلاف ہمیں بہت جلد مکمل کامیابی دی 6-7 سال میں ہم نے اس پسماندہ ملک کو جہاں آج بھی سوئی نہیں بنتی ایک ایٹمی قوت بنایا انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا جس کام کیلئے دنیا اربوں روپے خرچ کرتی ہے میں نے مفت میں یہ پروگرام پاکستان کو دیا میں نے ہالینڈ اور انگلینڈ سے تعلیم اس لئے حاصل نہیں کی کہ ان لوگوں نے ہمیشہ ہمیں حقیر سمجھا اور اسی وجہ میں نے اپنی تعلیم جرمن سے حاصل کی میں نے جو پاکستان کو ایٹمی مواد دیا ہے وہ دنیا کے چند اہم ترین ممالک کے ہم پلہ ہے پاکستان کا ایٹمی پلانٹ دنیا میں اپنا ایک نام اور مقام رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنس ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جمعة المبارک کے روز سرگودھا کا دورہ کیا‘ ان کی آمد کے موقعہ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے‘ مایہ ناز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آمد کے بعد یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایک تقریب میں شرکت کی‘ جہاں پر خطاب کے دوران انہوں نے اپنی زندگی اور ایٹمی سائنس دان کی حیثیت سے کیریئر پر تفصیلی اظہار خیال کیا‘ شرکاء تقریب میں ان سے محظوظ ہوتے ہوئے ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔

دوران تقریب خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے جواں سال طالبعلم ہیں انہوں نے طلباء اور طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں‘ مشکل اور آسان وقت زندگی میں آتے ہیں۔ لیکن ملکی سلامتی کے لئے ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ انہوں نے مشرف اور بھٹو کے دور اقتدار کے بارے میں اظہار خیال کیا‘ اپنے اور اپنے اہل خانہ کی زندگی کے بارے میں بھی شرکاء سے اپنے خیالات میں مختلف امور پر بحث کی‘ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں وقت گزارتے ہوئے اپنے تعلیمی آغاز ‘ ازواجی زندگی اور وطن پاکستان کی بہتری اور گزرے ہوئے حالات پر بھی روشنی ڈالی‘ ان کی آمد کے موقعہ پر سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔