Live Updates

عمران خان ،طاہرالقادری کیلئے عزت کا راستہ ہے وہ اپنے گھروں میں عید منائیں‘ رانا ثناء اللہ ،عمران خان اچھے سیاسی لیڈر ہیں ،شیخ رشید اور چوہدری برادران ان کا بیڑا غرق کررہے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 ستمبر 2014 19:18

عمران خان ،طاہرالقادری کیلئے عزت کا راستہ ہے وہ اپنے گھروں میں عید ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے مک مکا ہے جبکہ منظور کرنے کا طریقہ کار طے کرنا اسپیکر کی صوابدید ہے ،عمران خان اچھے سیاسی لیڈر ہیں لیکن شیخ رشید اور چوہدری برادران ان کا بیڑا غرق کررہے ہیں،عمران خان اور طاہرالقادری کے لیے عزت کا راستہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں عید منائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام عمران خان اور طاہرالقادری کو پہچان چکے ہیں اس لیے دھرنوں میں شرکت کے لیے کوئی اسلام آباد نہیں پہنچ رہا اس لیے اب ان دونوں کے لیے عزت کا راستہ ہے کہ یہ اپنے گھروں میں عید منائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے مک مکا ہے جبکہ استعفے منظور کرنے کا طریقہ کار طے کرنا اسپیکر کی صوابدید ہے اس لیے اسپیکر کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ کون سا طریقہ اختیار کریں۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے،عمران خان اچھے سیاسی لیڈر ہیں لیکن شیخ رشید اور چوہدری برادران ان کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو سیاست پچیس سال پیچھے چھوڑی تھی،دھرنے والوں نے وہ دوبارہ شروع کردی ہے ۔عمران خان نے استعفے مک مکا کے تحت دئیے تھے تاہم استعفوں کا معاملہ اسپیکر کی صوابدید ہے،اگر کوئی رکن خود پیش نہ ہوا تو اس کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات