Live Updates

پولیس نے عمران خان کی کتاب ’میں اور میرا پاکستان‘ کی کاپیاں قبضے میں لے لیں

جمعہ 26 ستمبر 2014 20:17

پولیس نے عمران خان کی کتاب ’میں اور میرا پاکستان‘ کی کاپیاں قبضے میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کتاب’ میں اور میرا پاکستان‘ کی 4ہزار کاپیاں قبضے میں لے کر گاڑی سمیت تھانے میں منتقل کر دی ہیں، یہ کتابیں آزادی مارچ کے دھرنے میں شامل لوگوں میں تقسیم کرنے کے لئے لائی جا رہی تھیں تاہم پولیس نے ڈی چوک کے قریب پہنچنے پر تلاشی کے نام پر روکا اور کتابوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ کتابیں عمران خان کی ہدایت پر لائی جا رہی تھیں تا کہ شرکاءان کے خیالات اور نظریات سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :