اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کیلئے بادشاہوں کیلئے مخصوصی تعظیمی الفاظ درج

جمعہ 26 ستمبر 2014 22:42

اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کیلئے بادشاہوں کیلئے مخصوصی تعظیمی ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) اقوام متحدہ کے عملے نے ویب سائٹ پر وزیراعظم نواز شریف کے لیے بادشاہوں کے لیے مخصوص تعظیمی الفاظ لکھ دیئے۔ قطر ، کویت ، برونائی اور سپین کے بادشاہوں کو بھی ہزہائی نس لکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے تمام سربراہان مملکت کے نام ترتیب وار موجود ہیں۔

(جاری ہے)

صدر براک اوبام سمیت جمہوری طور پر منتخب سربراہان مملکت کے نام سے قبل انگریزی میں His Excellency لکھا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے حاکمین اور دیگر بادشاہوں کے ناموں کے سامنے His Highness کا لفظ درج ہے۔

ڈکشنری کے مطابق His Highness کا لفظی شاہی خاندان کی عزت وتکریم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر قطر، کویت کے حکمرانوں اور اسپین کے بادشاہ کیلئےHis Highness کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :