ناراضگی ختم---- شاہ رخ اور فرح خان دوست بن گئے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:23

ناراضگی ختم---- شاہ رخ اور فرح خان دوست بن گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)بالی وڈ کی فلم میکر فرح خان اور سٹار شاہ رخ خان کے درمیان دو سال کی ناراضگی ختم ہو گئی ہے اور ان کی تیسری نئی فلم ، ہیپی نیو ایئر آرہی ہے۔ اس لڑائی نے انہیں آئندہ کبھی نہ لڑنے کا سبق دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے فرح اور شاہ رخ ، میں ہوں ناں ، اوم شانتی اوم جیسی فلمیں دے چکے ہیں۔

ان کے درمیان لڑائی سنجے دت کی جانب سے دی جانے والی ایک پارٹی میں 2012 میں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ کے ساتھ دپیکا پڈوکون ، ابھشیک بچن ، بومن ایرانی ، سونو سود اور ویوان شاہ بھی کام کر رہے ہیں۔ فرح نے کہا ہے کہ جب کسی اچھے دوست کو کھو دیں تو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ، اور جب وہ دوبارہ مل جاتا ہے تو اور زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ کہتی ہیں کہ میرے نزدیک آرٹ اور کمرشل فلمیں اہمیت نہیں رکھتیں بلکہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ فلم اچھی ہے یا بری ، کیونکہ ایک کمرشل فلم اچھی بھی ہو سکتی ہے اور ایک آرٹ فلم بری ثابت ہو سکتی ہے۔ میری فلم باکس آفس پر کیا کرتی ہے ، یہ نہیں سوچتی ، اور اس بات پر خوش ہوں کہ لوگ میری فلموں کو الگ نظر سے دیکھتے ہیں۔