وینا ملک نے اپنے بیٹے اورکیساتھ ویڈیوز شیئر کردیں

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:24

وینا ملک نے اپنے بیٹے اورکیساتھ ویڈیوز شیئر کردیں

ورجینیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)پاکستانی اداکار وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خان خٹک اور بیٹے ابرام خان کے ساتھ وڈیوز امریکہ کے ہسپتال سے شیئر کی ہیں۔اس جوڑے نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان ٹوئیٹر کے ذریعے کرتے ہوئے اس کا نام ابرام رکھا تھا۔اب نئی وڈیو میں اداکار نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی زندگی کے کچھ خاص اور کچھ مضحکہ خیز لمحات کو پیش کیا ہے۔

پہلی وڈیو میں وینا ہسپتال کے کمرے میں چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے بیٹے اور شوہر کو دیکھ رہی ہیں جو کہ مزے سے سو رہے ہیں۔ایک اور وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ باپ نے بیٹے کو بانہوں میں لے رکھا ہے اور سلانے کی کوشش کر رہا ہے۔وینا نے باپ اور بیٹے کے پیار کو بھی فلمانے کی کوشش کی ہے۔اس ننھے بچے کے نام پر ایک آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ بھی ہے جس کا نام iAbramKhan@ رکھا گیا ہے اور اب تک چھ ہزار کے قریب فالورز بھی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وینا ملک اب اپنے بچے کے ساتھ گھر پر ہیں۔وینا ملک اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بزنس مین اسد خٹک کی شادی گزشتہ سال 25 دسمبر کو دبئی میں ہوئی تھی، پہلی بار اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ رواں سال اپریل میں پاکستان واپس پہنچیں۔اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز 2000 میں کیا اور اس کے بعد متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں، ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے ”دال میں کچھ کالا“، زندگی 50-50 اور سپر ماڈل“ وغیرہ میں کام کیا۔اس کے علاوہ وینا نے انڈین ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کی۔