بغیراجازت بکرے فروخت کرنے پر شوہر نے بیوی مار ڈالی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:56

بغیراجازت بکرے فروخت کرنے پر شوہر نے بیوی مار ڈالی

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) شوہر نے بغیر اجازت بکرے فروخت کرنے پر کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو ابدی نیند سلادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاﺅں 212 ای بی کے رہائشی رجب علی کی شادی اسی گاﺅں کے رہائشی محنت کش محمد رمضان کی بیٹی غلام فاطمہ سے 18 سال قبل ہوئی، گزشتہ روز غلام فاطمہ نے گھریلو ضرورت پوری کرنے کے لئے گھر میں موجود بکرے اپنے خاوند رجب علی کی غیر موجودگی میں بغیر اجازت فروخت کردئیے جس پراس کے شوہر رجب علی طیش میں آگیا۔

غلام فاطمہ جب کھیتوں میں اپنے خاوند کو کھانا دینے کے لئے گئی تو اس نے کلہاڑی کے وار کرکے اسے قل کردیا۔ غلام فاطمہ کے والد محمد رمضان کی درخواست پر تھانہ صدر وہاڑی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔